Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بارش کا 50فیصد حصہ اب 12دنوں میں برس جاتا ہے

    لندن -  - - برطانیہ اور دنیا کے بہت سے علاقوں میں کچھ عرصے سے معمول سے کہیں زیادہ بارش ہورہی ہے جس پر اہل برطانیہ بھی حیران اور پریشان ہیں بلکہ ماہرین موسمیات بھی اسکی وجہ جاننے کیلئے مختلف تحقیق و تجربات میں مصروف ہیں۔ ایسے ہی ایک تجربے  کے بعدجاری ہونے والی موسمی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ اب دنیا میں 12دنوں میں اتنی زیادہ بارش ہوتی ہے جسے آدھے سال  کی بارش کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ اسی تحقیقی رپورٹ میں ایک خوشگوار اطلاع یہ بھی شامل ہے کہ اب گلوبل وارمنگ میں کچھ کمی ہوگی اور اسکی وجہ سے لوگ سکون کا سانس لے سکیں گے۔ یہ تحقیقی رپورٹ برطانوی حکومت کے محکمہ موسمیات کے ماہرین نے دنیا کے مختلف محکمہ ہائے موسمیات سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کی مدد سے تیار کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان 12دنوں کا آغاز اس بار جلد ہونے والا ہے۔ جب بہت زیادہ  بارشیں ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -کینیڈی ایئرپورٹ کا انتہائی خوبصورت ہوٹل خلائی عہد کا معلوم ہوتا ہے

شیئر: