Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار نہ ملنے پر دولہے کا شادی سے انکار،بارات واپس چلی گئی

مرادآباد۔۔۔۔مراد آباد میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب جہیزمیں کار نہ ملنے پر بارات لڑکی کے دروازے سے لوٹ گئی۔ذرائع کے مطابق دولہا ایک داروغہ کی کارچلاتا ہے۔ لڑکے والوں نے جہیز میں کار کا مطالبہ کیا ، لڑکی کے باپ نے کارکی سکت نہ ہونے کا اظہار کیا جس پردولہا نے شادی سے انکار کردیا۔لڑکی کے والد اور گھروالوں نے دولہا اور باراتیوں کو منانے کی لاکھ کوششیں کیں لیکن وہ نہیں مانے اور فریقین میں جھگڑا شروع ہوگیا۔باراتیوں نے شادی کی تقریب جم کر لوٹ مارکی۔ الزام ہے کہ دولہے کے ساتھ شادی میں شریک داروغہ نے بھی لڑکی کے والد کوگولی مارنے کی دھمکی دی۔لوٹ مار کے دوران لڑکی کی والدہ کے گلے سے سونے کی چین باراتیوں نے چھین لی اور زدوکوب کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا۔ پولیس نے فریقین کو مجھولا تھانے طلب کرکے صلح صفائی کی کوشش کی لیکن وہاں دولہا شادی کیلئے راضی نہیں ہوا۔لڑکی کے گھروالوں نے بتایا کہ داروغہ کے دباؤ میں آکر جینتی پور پولیس نے باراتیوں کیخلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی اوربعدمیں باراتی واپس چلے گئے۔لڑکی اور اس کے والدین کی شکایت پرایس ایس پی جے روندر گوڑ نے پولیس کو ہدایت دی کہ ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -نوٹ بندی کانگریس کی بدعنوانی ختم کرنے کی تیز دوا تھی،مودی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: