انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،ترکی
نیویارک۔۔۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انتہاپسندی اور دھڑے بندیوں کیخلاف جدوجہد کیلئے باہم متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں تہذیبوں کے اتحاد کے 8 ویں گلوبل فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تعصب، حقارت اور نفرت کے خلاف ہر ایک کا ایک پائیدارعزم اور سیاسی ارادے کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ گلوبل سطح پر ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم کے ساتھ تعاون کیلئے اتحاد کا زیادہ مضبوط، زیادہ واضح ، فعال ،موثر اور سیاسی حیثیت سے مقصد سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔چاوش اولو نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی انتہا پسندی میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہمیں یورپ جیسے علاقائی اور گلوبل رجحانوں پر افسوس ہے۔