استنبول۔۔۔ ترکی کے وزیر دفاع نے روس کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کے بعد ادلب بفر زون کی حالیہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ترکی اور روس کے درمیان" ادلب بفر زون کو اسلحے سے پاک کرنے کا" سمجھوتہ طے پایا تھا۔ شامی مخالفین نے بھاری اسلحے کو ادلب بفر زون سے نکال لیا تھا۔