Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں جعلی خبروں کے خلاف قانون منظور

  پیرس ...فرانسیسی پارلیمنٹ نے جعلی خبریں پھیلانے کے خلاف2 متنازعہ قوانین کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے واضح اکثریت کے ساتھ جعلی خبروں کے خلاف صدر میکرون کے منصوبوں کی حمایت کی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے دوران افواہوں اور جعلی بیانات کے پھیلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے۔ قانون کی منظوری سے سیاسی جماعتوں اور امیدوار کو دروغ گوئی کرنے والے کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہو گیا۔ 

شیئر: