Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو پی سی اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کپ: آفٹر نون میچو ں میں مزید فیصلے

 
جو تن پینگینز،او ایم ڈی تسکرز ،میرین سروسز،اسٹالیئنز،بلیک ہاکس ،زولٹریک اور اے ایل ایس ڈبلیو نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
سید مسرت خلیل ۔ جدہ
ڈبلیو پی سی اے کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) کے تعاون سے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کپ آفٹر نون میچو ں میں مزید میچوں کے فیصلے ہو گئے ۔جو تن پینگینزنے ٹائمکس لو تھرز کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔ٹائمکس لو تھرز 136رنز بنا سکی ۔خرم عظیم 39اور مشتاق نے 14رنز بنائے۔شفیق اور ریحان نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جو تن پینگینز مطلوبہ اسکور 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ریحان 55اور صدیق نے 32رنزبنائے۔فیصل اور شیبونے2،2وکٹیں حاصل کیں ۔او ایم ڈی تسکرز نے ٹائمکس کے کے آرکو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ ٹائمکس کے کے آر نے نیشاد30،جلیل25،شمس الدین منجیری23اوربابو تنکو15رنز ناٹ آوٹ کی مدد سے 8وکٹوں پر 151رنز بنائے۔طفیل اور احمد نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں اوایم ڈی تسکرزنے 105گیندوں پر 2وکٹوں کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔قادری نے 23رنز بنائے ۔ہارون اور شاہنواز 58اور 39رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔میرین سروسز کو 26رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔میرین سروسز نے اکرم37،انصار 29،سہیل16اور آصف 44رنز کی بدولت 8وکٹوں پر 203رنز اسکورکرنے میںکامیاب رہی۔عامر اور جبران نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔جواب میں بلیک ہاکس7وکٹوں پر177رنز بناسکی۔ریحان 52، اشفاق62اورارسلان نے 26رنزبنائے۔نصیر 3،اکرم اور طارق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹالیئنزنے ابوداود کو 6وکٹوں سے شکت دی۔ابو داود نے عمر79اور سبیل 27رنز کی مدد سے 5وکٹوں پر 135رنز بنائے۔ حسن نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اسٹالیئنزنے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔عبدالرحمن 62،سہیل33رنز ناٹ آوٹ اور عقیل نے 20رنزبنائے۔سبائیل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ او ایم ڈی ٹسکرز نے میرین سروسزکو 9وکٹوںسے ہرادیا۔ لو اسکورنگ میچ میں میرین نے تمام وکٹوں پر 75رنز بنائے منجیت 17نصیر17اور آصف کے 19رنز شامل تھے۔شاہنواز خان نے 15رنزدیکر4اور قاسم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں او ایم ڈی نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ہارون 34رنز ناٹ آوٹ اور اشرف نے 35رنز بنائے۔بلیک ہاکس نے ا لحکمہ انٹرنیشنل اسکول کو 5وکٹوںسے ہرادیا۔ ا لحکمہ نے 6وکٹوںپر 135رنزبنائے۔سلمان56اور عارف 46رنز بنائے۔ زبیر عثمان 3اور انس نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بلیک ہاکس نے 5وکٹوںپر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ انس نے 62رنز ناٹ آوٹ اور اشفاق نے22رنز بنائے۔مصطفی 3وکٹیں حاصل کیں۔پریمیئر لیگ میں اے ایل ایس ڈبلیونے الحمرانی فوکس کو 3رنز اور زولٹریک نے آئی ڈی بی کو 7وکٹوںسے شکست دے دی۔
اے ایل ایس ڈبلیونے عبداللہ عیسیٰ29طلحہ26،معیز32،رمضان 24،شعیب علی 18اورمحمد خان 16رنز کی مدد سے 8وکٹوںپر 169رنز بنائے۔عرفان انجم3اورافروز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںالحمرانی فوکس 6وکٹوں پر 166رنزبناسکی۔ ذیشان نے عمدہ بیٹنگ کی اور 83رنز بنائے۔معیز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔آئی ڈی بی گروپ نے تمام وکٹوں پر 122رنز اسکور کیا۔خالد بٹ 43اور عارف نذیر29ناٹ آوٹ نمایاں اسکوررز تھے۔یاسر، عمران یوسف اور نعیم ملک نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر عمران اعظم نے وکٹ کے پیچھے 4شکار کئے۔جواب میں زولٹریک باآسانی 3وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔نعیم ملک نے67،معظم 27اور عبیدالرحمن نے 18رنزبنائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: