ایس سی سی کے تعاون سے ٹی ٹوئنٹی پریمیئر چیلنج کپ کا آغاز
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
افتتاحی میچوں الحمرانی فوکس،زولٹیک،اے ایل ایس کی کامیابی
ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے ) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے تعاون سے پریمئیر چیلنج کپ کا آغاز شاندار طریقہ سے ہوا۔ پریمیئر کپ میں جدہ کی 6 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ایس سی سی کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق پریمیئر چیلنج کپ کے پہلے ہفتہ کھیلے گئے میچوں میں الحمرانی فوکس نے اےاوٹی کو 9وکٹوں، زولٹیک نے زولٹریک کو2وکٹوں،اے ایل ایس وارریئرس نے اے او ٹی کو 18رنز اور زولٹیک نے آئی ڈی بی گروپ کو 48رنز سے شکست دے دی۔
اے او ٹی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے۔وقاص ملک 34،فرید19 اور شاہد نے 31رنز بنائے۔ عرفان انجم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25رنزدیکر 5وکٹیں حاصل کیں۔محسن نے 19رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ جواب میں الحمرانی فوکس مطلوبہ ہدف 71 گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔حفیظ عادل اور ذیشان امین نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنرشپ میں 65گیندوں پر 111رنزبنائے اور اپنی ٹیم کو 9وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔حفیظ عادل 29گیندوں 63رنز بناکر جبکہ ذیشان امین39 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
زولٹریک نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت نہ ہوا اور پور ی ٹیم صرف 128رنز پرآوٹ ہوگئی۔عمران اعظم 44گیندوں پر 68رنز اور سلیم خان 26رنز نمایاں بیٹسمین رہے۔ احسان نونی 20رنز دیکر3اور امجد نے 36رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فاتح ٹیم نے 107گیندوں پر 8وکٹوں کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عثمان گلاب38، ابو ہریرہ نے برق رفتاری سے 37رنز ناٹ آوٹ ، بلال ملک نے 18اور وجاہت شاہ نے 15رنز بنائے۔ اعجاز اور معظم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے راونڈ میں اے ایل ایس نے 5وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے۔ غلام مصطفی نے 41 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنز نا ٹ آوٹ اور عبداللہ عیسیٰ نے 39 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر دوسری وکٹ پر 93 رنز کا اضافہ کیا۔ رفیق الاسلام نے 33 رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے او ٹی 7وکٹوں پر 159رنز بناسکی۔ فیصل محمود نے 36، وقاص ملک 32اور شاہد37گیندوں پر 57رنز نمایاں اسکوررز تھے۔غلام مصطفی اور معز نے بالترتیب 26اور 36رنز دیکر 4اور 2وکٹیں حاصل کیں۔
زولٹیک نے انیس ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5وکٹوں پر 172رنز بنائے۔انیس 51گیندوں پر 2چھکوں اور9چوکوں کی مدد سے 81رنزبناکرناقابل شکست رہے۔ انھوں نے جاوید اقبال نے ساتھ ملکر 67قیمتی رنز کا بھی اضافہ کیا جب ٹیم 9رنز2کھلاڑی آوٹ پر شدید مشکلات کا شکار تھی۔ بلال ملک نے 25رنز بنائے۔جواب میں آئی ڈی بی گروپ 5وکٹوں پر 124رنز بناسکی۔نور بٹ 46رنز ناٹ آوٹ احتشام 28اور خالد بٹ 22رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکا۔ ذیشان 17اور ابو ہریرہ نے 18رنز دیکر 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں