Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوک ناتھ کیخلاف مقدمہ

بالی وڈ اداکار الوک ناتھ کیخلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ”می ٹو مہم“ کے ذریعے سامنے آنےوالے الزامات کے بعد الوک ناتھ پر پروڈیوسر نندا کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیاگیا جس پر ممبئی پولیس تھانے میں الوک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پروڈیوسر ننداکہتی ہیں کہ اداکار الوک نے انہیں19 برس قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اداکار الوک ناتھ نے الزام کو بدنام کرنے کی سازش قراردےکر نندا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھاہے۔
 

شیئر: