Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکر برگ کا فیس بک کی چیئرمین شپ چھوڑنے سے انکار

کیلیفورنیا - - - فیس بک کے بانی و چیئرمین مارک زکر برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ جعلی خبروں اور صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے الزامات کے بعد فیس بک شدید تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا کی جانب سے فیس بک کی کوتاہیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں صارفین کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنا، ان کا ڈیٹا اور میسجز چوری ہونے سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین شپ چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور نہ ہی اس سے کوئی فائدہ ہو گا۔وہ ویب سائٹ کی پرائیویسی اور ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیس بک ایک طرح کا برف کا گولا نہیں جسے کوئی بھی سنبھال لے۔انہیں اپنے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے کہ وہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- -  - --  - -کینیڈی ایئرپورٹ کا انتہائی خوبصورت ہوٹل خلائی عہد کا معلوم ہوتا ہے

شیئر: