چین میں تیز رفتار کار نے طلبہ کوروند ڈالا
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
بیجنگ... چین میں ایک کار نے سڑک عبور کرتے طلبہ کو کچل دیا۔ 5 بچے ہلاک جب کہ 18زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ شمال مشرقی چینی صوبے لیاوننِگ میں جمعرات کو پیش آیا۔ تیز رفتار کار ایلیمنٹری اسکول کے سڑک عبور کرتے طلبہ کے ایک گروپ پر چڑھ دوڑی ۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد طالبعلم گروپ کی صورت میں سڑک پار کررہے ہیں ۔ سڑک پر موجود دیگر گاڑیاں رک گئیں۔اسی اثنا میں غلط سمت سے تیز رفتار کار سڑک پار کرنے والے بچوں کو روند ڈالا ۔