میسور،بنگلوراور چنئی ریلوے میں ایک لاکھ ملازمت کے مواقع
نئی دہلی۔۔۔ہندوستان میں متعین جرمن سفیر مارٹن نیو نے کوریڈور سے متعلق رپورٹ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشوانی لوہانی کوپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ا سپیڈ میسور،بنگلوراورچنئی ریلوے گزرگاہ منصوبے کے نفاذسے تقریباً ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔مارٹن نیونے کہا کہ اسے مکمل کرنے کیلئے 18 ماہ درکار ہونگے۔ تیز رفتارٹرین سروس نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ یہ ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک کے لنکس کو بہتر بنانے کا عمدہ ذریعہ ہے۔ یہ کوریڈور ایئر سروسز سے زیادہ تیز ہو گا، ساتھ ہی سڑکوں پرٹریفک اژدہام کم ہوگا ،اس منصوبہ پر 16 ارب ڈالرخرچ ہونگے۔نیونے کہا کہ تیز رفتار ریلوے لائن کے لئے زمین کا حصول مشکل اور اہم مسئلہ ہے تاہم اس راہ میں حائل تمام رکاوٹیں جلد دور کرلی جائیں گے۔