Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’القریہ‘‘بجلی گھر کی صدفیصد سعودائزیشن

ریاض۔۔۔سعودی بجلی کمپنی کے ماتحت القریہ البخاریہ بجلی گھر کے تمام ملازم سعودی ہوگئے۔انجینیئراور ٹیکنیشین سب کے سب سعودی ہیں۔سعودی بجلی کمپنی نے یہ اقدام سعودی وژن 2030کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیا ہے۔ اس کے بموجب سعودی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔بجلی گھر سعودی کمپنی کے انتہائی اہم مراکز ہیں۔ القریہ البخاریہ بجلی گھر 2500میگا واٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ یہ مشرقی ریجن میں واقع ہے۔ یہ مملکت میں پہلا بجلی گھر ہے جسے 100فیصد سعودی چلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -جدہ میں گرج چمک، پروازیں معطل کرنے کا اعلان

شیئر: