امریکی بانڈز کے مالکان میں عرب ممالک تیسرے نمبر پر
ریاض۔۔۔ماہ ستمبر 2018ء کے اختتام پر سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والوں میں عرب ممالک تیسرے نمبر پر آگئے۔عرب1,24ٹریلین ریال( 329,4ارب ڈالر) کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہیں۔الاقتصادیہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ امریکی بانڈز خریدنے والوں میں چین پہلے نمبر پر ( 1,15ٹریلین ڈالر)ہے۔جاپان کا نمبر دوسرا ہے(1,03ٹریلین ڈالر) ۔ 11عرب ممالک تیسرے نمبر پر ہیں جو 329ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 53.5فیصد سعودی عرب کے پاس ہیں۔