اسمگل شدہ موبائل فون بلاک کرنے کی نئی تاریخ
اسلام آباد: پاکستان میں اسمگل شدہ موبائل فونز بلاک کرنے کی ایک بار پھر نئی تاریخ دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق 31 دسمبر کے بعد ایسے موبائل جو اسمگل کرکے پاکستان لائے گئے، انہیں بلاک کردیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ استعمال شدہ موبائل فون پاکستان میں پابندی کے باوجود فروخت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فون ٹیکس ادائیگی کرکے اور ڈھائی ارب روپے کے موبائل فونز بغیر ٹیکس ادائیگی کے ملک میں لائے جاتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم رائج کیا جائے گا جس کے ذریعے 31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل بلاک کردیئے جائیں گے۔