Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی اور جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں نئی سڑک

پیانگ یانگ۔۔۔شمالی اور جنوبی کوریا نے اپنی سرحد کے درمیان نئی سڑک بنائی ہے جسے وہ مشترکہ منصوبے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سْو چو سک نے کہا کہ آج ہم نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقے کے بیچ سے نئی سڑک نکالی ہے جو 3 کلومیٹر لمبی ہے۔ دونوں ممالک نے اس سڑک کو ایسے علاقے تک رسائی کے لیے بنایا ہے جہاں وہ کوریائی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے لیڈروں نے ستمبر میں اپنی ملاقات کے دوران تلاش کے اس عمل پر اتفاق کیا تھا۔

شیئر: