Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے ثالثی کی پیشکش کردی

روم ...روس نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی ۔ روم کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو بات چیت اور مذاکرات کے لئے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں روس اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر: