Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج کو دورہ پاکستان کی دعوت

  اسلام آباد ...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج کو کرتار پور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دعوت نامے ارسال کرد ئیے گئے ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دریں اثناءوزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ہندوستانی وزیر خارجہ کو دعوت دی گئی ہے۔ راہداری کا افتتاح28 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔

شیئر: