لبنان.... شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے شامی بچوں میں 2320 اسکول بیگ تقسیم کئے گئے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ضرورت مند طلباءمیں اسکول بیگز کی تقسیم کا کام لبنانی وزارت تعلیم کے تعاون سے کیا گیا ۔ لبنان کی مختلف کمشنریوں میں قائم اسکولوں کے طلباءکو بیگ اور اسٹیشنری تقسیم کی گئی ۔ نئے بیگز اور اسٹیشنری کا سامان ملنے پر طلباءنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اس مثالی اقدام پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔