ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ آسٹریلیا کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہیں
نارتھ ساونڈ: ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 10ٹیمیں شریک تھیں جنہیں 2گروپ میں رکھا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں شامل تھی۔ گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی میزبان اور دفاعی چیمپییئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کے سامنے کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا جبکہ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم ہند کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا جب سیمی فائنل میں ہند کو شکست کو گلے لگانا پڑا۔ گروپ اے اور بی میں ویسٹ انڈیز اور ہند کی ٹیمیں بغیر کوئی میچ ہارے ٹاپ پر تھیں جبکہ دونوں گروپوں میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ایونٹ کی دیگر ٹیموں میں بالترتیب جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش گروپ اے میں جبکہ نیوزی لینڈ ، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل تھیں جو سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی تھیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں