Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتار پور راہداری،سشما سوراج نے معذرت کرلی

اسلام آباد/نئی دہلی ... ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے دعوت دئیے جانے پر پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم اور دیگر مصروفیت کے باعث کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی۔ہندوستانی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔سشما نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا۔واضح رہے کہپاکستان نے پاک ہند تعلقات کے ضمن میں جذبہ خیر سگالی کے تحت انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کےلئے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج، وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سدھو کو مدعو کیا تھا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ہندوستان کو مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

شیئر: