Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین نے بریگزٹ معاہدے کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی

میڈرڈ۔۔۔اسپین نے مطلوبہ اصلاحات کو نظر انداز کیے جانے کی صورت میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے بریگزٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے گفتگو کے بعد کہا کہ بریگز ٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات بدستور باقی ہیں۔ اگر بریگزٹ میں میڈرڈ کے تحفظات کو مدنظر نہ رکھا گیا تو اسپین اسے ویٹو کرنے میں حق بجانب ہو گا۔ آبنائے جبل الطارق کے حوالے سے برطانیہ اور اسپین میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ میڈرڈ کا کہنا ہے کہ بریگزٹ معاہدے میں اس کے مفادات کو مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔ یورپی یونین کے اندرونی قوانین کے تحت برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کی توثیق کے لیے کثرت رائے کی ضرورت ہے تاہم یورپی رہنما اس معاملے کو اتفاق رائے سے نمٹانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ 

شیئر: