سینما سے سالانہ آمدنی 5ارب ریال
جدہ ... بی ڈبلیو سی ریسرچ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2030ءتک سعودی عرب کو سینما گھروں سے سالانہ 5ارب ریال کی آمدنی ہونے لگے گی۔ آئندہ 12برسوں کے دوران مملکت بھر میں سینما گھروں کی تعداد 300سے 370تک پہنچ جائیگی۔ جائزے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سینما گھر مختلف قسم کی 2600فلمیں شائقین کو دکھائیں گے۔