فلیگ شپ : نواز شریف کیخلاف رقم دینے کا کوئی ثبوت نہیں‘ تفتیشی افسر
اسلام آباد: نیب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے فلیگ شپ کےلئے رقم دینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج ارسد ملک کے سامنے نواز شریف پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل خواجہ ہارث نے تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کی۔ محمد کامران نے کہا کہ دوران جرح بتایا کہ تفتیش میں ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ نواز شریف نے اپنے اکاﺅنٹ سے فلیگ شپ، کوئینٹ پنڈ گٹن یا کسی دوسری کمپنی کے لیے رقوم فراہم کین۔ حسن نواز کا بھی ایسا کوئی بیان بھی نہیں دیکھا کہ والد کی جانب سے مجھے کوئی ایسی رقم فراہم کی گئی۔ کسی دستاویز سے یہ بھی ثابت نہیں ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان یا بیرون ملک کسی اکاﺅنٹ سے حسن و حسین نواز کے تعلیمی اخراجات پورے کیے ، کسی گواہ نے بھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔