Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سے ننھی پرستار کی ملاقات

اسلا آباد...وزیر اعظم عمران خان نے ننھی پرستار بچی علیزہ سے ملاقات کر کے اس کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ۔ علیز ہ ڈنمارک میں رہائش پذیر ہے۔سوشل میڈیاپر وزیر اعظم عمران خان کےلئے نیک خواہشات اور ان سے ملنے کی آرزو کا اظہارکرتی تھی۔ علیزہ ان دنوں اپنے والدین کے ساتھ پاکستان میں ہے ۔جب وزیر اعظم عمرا ن خان کو بچی کی پاکستان آمد کی خبر ملی تو انہوں نے ننھی علیزہ کو اس کے گھر والوں سمیت بنی گالہ بلا لیا ۔ عمران خان نے علیزہ کے ملاقات اور گپ شپ بھی کی۔ کرکٹ بیٹ پر آٹو گراف بھی دئیے۔واضح رہے کہ علیزہ وہ بہادر بچی ہے جو کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہے۔ 

شیئر: