40ہزار سرکاری اسامیاں خالی
ریاض ...وزارت شہری خدمات نے بتایا ہے کہ باصلاحیت افراد کی کمی کے باعث ہمارے یہاں 40ہزار اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ خالی اسامیوں کا باقاعدہ اعلان سال بھر کیا جاتا رہتا ہے تاہم اسامیوں کیلئے موزوں امیدواروں کے فقدان کی وجہ سے کسی کی تقرری نہیں ہوتی۔ ان میں سے 3142اسامیوں کا تعلق کنسلٹنٹ ڈاکٹر ، 4140کا تعلق اسسٹنٹ ڈاکٹر اور 4923کا آن ڈیوٹی ڈاکٹر سے ہے۔ 60 ہزار386 اسامیوں پر غیر ملکی کام کررہے ہیں۔