ریاض ... پرائمری اسکول کی 2طالبات ”جنی“ اور ”مشاعل“ نے اسکول میں صحت پروگرام دیکھنے کیلئے آنے والے 3وزراءاور محکمہ تعلیم و صحت کے اعلیٰ افسران کو حیران کردیا۔ دونوں بچیوں نے انتہائی خوداعتمادی کیساتھ طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ہر ایک کا دل خوش کردیا۔ دونوں بچیاں پروگرام دیکھنے کیلئے آنے والوں کی آنکھوں کا تارا بن گئیں۔ ہر ایک نے انہیں دعائیں دیں اور پیار بھری نظروں سے دیکھ کر انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔