متھالی راج کو سیمی فائنل کیوں نہیں کھلایا؟ تنازع شدت پکڑگیا
ممبئی: ویمنز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں متھالی راج کو نہ کھلانے کا تنازع شدت اختیار کرگیا۔ہند کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایونٹ کے دوران سابق کپتان کی فٹنس رپورٹ طلب کرلی۔ سیمی فائنل سے قبل ہونے والی سلیکشن میٹنگ کی تفصیلات کی چرچا ہو جانے پر بھی وضاحت مانگ لی گئی۔ ویمنزکرکٹ ٹیم کے کوچ رامیش پوار، منیجر تروپتی بھٹاچاریا اور کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کو رپورٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ اس مقابلے میں ہند کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں