Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز چیمپیئن شپ:ہند نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے میں ہرادیا

  کیمبرلی :آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ میں ہند ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقن ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.2 اوورز میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سمیرتی مندھانہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ کیمبرلی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ہند ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔ سمیرتی مندھانہ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان متھالی راج 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں، مریزن کیپ اور آیابونگا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقہ کی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ کپتان ڈینی وان نائیکرک 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 7 کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔جھولن گوسوامی نے 4 اور پانڈے نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: