سعودی خاتون کینسر ریسرچ بین الاقوامی کمیٹی کی چیئرپرسن
ریاض... عالمی ادارہ صحت کے ماتحت کینسر ریسرچ کی عالمی ایجنسی نے سعودی خاتون ڈاکٹرسمر الحمود کو کینسر ریسرچ پر پیش کئے جانے والے مقالات کے انتخاب کیلئے قائم جج کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ ڈاکٹرسمر الحمود سعودی خاتون جراح ہیں۔ انکا انتخاب منفرد کاوشوں اور کینسر کی دنیا میں زبردست تجربات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔