Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں اسلامک ایجوکیشن کے تحت سیرت کا پیغام اور فکر اقبال

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے سیرت النبی کا پیغام اور فکر اقبال کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد اسلامک کلچر سنٹر کویت میں کیا گیا۔ پروگرام کی کمپیئرنگ یوتھ ونگ کے عامر محبوب نے کی۔تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عمر نعیم نے حاصل کی جبکہ حماد ندیم نے علامہ اقبال کی نعت ’’لوح بھی تو قلم بھی تو‘‘ پڑھ کر محفل پر سحر طاری دیا۔یوتھ ونگ کا تعارفی پیغام صدر یوتھ ونگ صدف علی صدف نے پیش کیا۔
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 پاکستانی اسکولوں کے طلبہ محمد علی حسین اور محمد علی نے فکر اقبال پر خوبصورت تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ یوتھ ونگ کے محمد امتیاز اور محمد اکبر نے اقبال کا مطلوب نوجوان کے موضوع پر پر مغز گفتگو نوجوانوں کے سامنے رکھی۔ لیاقت علی بٹ نے اقبال کا منتخب کلام پیش کیا جسے حاضرین نے بےحد سراہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی یوتھ ونگ کے سرپرست اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے نائب صدر نعیم ارشاد تھے۔ مہمان خصوصی نے یوتھ ونگ کی طرف سے سیرتؐ کا پیغام اور فکر اقبال کو نوجوانوں کے سامنے اجاگر کرنے کے اس سلسلے کی تعریف کی اور نوجوانوں کی کردار سازی اور ملک اور کے لیے ان کی تربیت کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 
اس موقع پر تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ اور یوتھ ونگ کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے یوتھ ونگ کے کارکنان میں انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام کویت،پاکستان اور اُمت مسلمہ کے لیے دعا پر ہوا اور مہمانوں کی تواضع  پر تکلف عشائیہ سے کی گئی ۔
  
 

شیئر: