ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 20 کی بحرین میں ورکشاپ
محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت:ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 20 کویت اور بحرین پر مشتمل ہے جو گاہے بگاہے تعلیمی پروگرامز کے ساتھ ساتھ دیگر پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے جو کہ ممبران کو مختلف مہارات کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ڈسٹرکٹ 20 نے پبلک ریلیشن کے عنوان سے تمام ممبران کے لیےایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جسے بحرین میں منعقد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ میں تمام ممبران کے لیے پبلک ریلیشنز اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا نادر موقع تھا۔ڈسٹرکٹ 20 کی پبلک ریلیشن منیجر نسیمہ خان نے خصوصی طور پر بحرین میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور حاضرین کو پبلک ریلیشن کے عنوان پر اپنے لیکچر کے ذریعے بہترین رہنمائی دی ۔ندا قمبر نے بہت خوبصورت اور دلکش انداز میں پر اثر برانڈنگ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں پوسٹر اور فلائیر ڈیزانگ قابل قدر تھی جو کہ کسی بھی اجلاس کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ محمد احمد آصف نے انگریزی اور خلیفہ بوحمد نے عربی زبان میں ٹوسٹ ماسٹر برانڈنگ کے حوالے سے حاضرین کو لیکچر دیا۔ حاضرین نے ان لیکچرز کو دلجمعی سے سنا اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں