Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ بحرین اور محمد بن سلمان نے نئی پٹرول پائپ لائن کا افتتاح کر دیا

منامہ.... بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سعودی ولیعہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو نئی پیٹرول پائپ لائن کا افتتاح کردیا۔ یہ سعودی آرامکو اور بحرینی کمپنی بابکو کے تعاون سے بچھائی گئی ہے ۔ اس کے ذریعے روزانہ 350 ہزار بیرل تیل کی سپلائی ممکن ہوگی۔ فی الحال یومیہ 220 ہزار  بیرل تیل فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ پائپ لائن 110 کلومیٹر طویل ہے جو سعودی شہر بقیق اور بحرین کی بابکو آئل ریفائنری کو جوڑے ہوئے ہے۔ دریں اثناء شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان نے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ دونو ں برادر ملکوں کے تعلقات اور خطے کے حالات و حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولیعہد مصر کے 2 روزہ دورے پر منامہ سے پیر کو قاہرہ پہنچ گئے۔ مصری ایوان صدارت کے ترجمان بسام راضی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولیعہد اپنے دورہ مصر کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں ، باہمی دلچسپی کے سیاسی مسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت سے تعلق رکھنے والے امور پر بات چیت کریں گے۔ انٹرنیشنل قاہرہ ایئرپورٹ اور سعودی ولیعہد کے کارواں والی شاہراہوں کو استقبال کیلئے دونوں ملکوں کے پرچموں سے سجا دیاگیا۔ 
 

شیئر: