Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامع مسجد پرمتنازعہ بیان دینے والے مہاراج کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی۔۔۔۔۔اناؤ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کو متنازعہ بیان پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ۔ اس کے بعدساکشی مہاراج نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو خط لکھ کر سکیورٹی طلب کی ہے۔واضح ہو کہ اناؤ کےرکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایک اجلاس میں جامع مسجد توڑنےاوروہاں سے مورتیاں برآمد ہونے  کا متنازعہ بیان دیا تھاجس کے بعد 23 اور 24 نومبر کو ساکشی مہاراج کو جان سے  مارنے کی دھمکی دی گئی۔ فون کرنے والے نے خود کو ڈی کمپنی کا کارندہ بتایا۔ساکشی مہاراج نے صدر کوتوالی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔ساکشی کی جانب سے راجناتھ  سنگھ کو لکھے گئے  خط میں موبائل نمبر 09579862096  اور 61762745  کے ذریعے دھمکی دینے کی بات کاتذکرہ کیا گیا۔ فون کرنے والے نےاپنا نام محمد انصاراورمہاراشٹر کےضلع اکولا کا رہنے والا بتایا۔ساکشی مہاراج نےجان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر وزیر داخلہ سےزیڈ پلس سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی ہال میں دولہاکی دھنائی
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

 

شیئر: