Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 ویں نیشنل ویمنز کراٹے چیمپیئن شپ

اسلام آباد : پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمنز کراٹے چیمپیئن شپ 30 نومبر سے ساہیوال میں شروع ہو گی جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکریٹری جنرل عندلیب سندھو نے کہا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 9ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ انفرادی کاتا، ٹیم کاتا، انفرادی کمیتے، ٹیم کمیتے، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام،55 کلوگرام،61 کلوگرام، 68 کلوگرام اور پلس 68 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز کی میٹنگ 29 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائےگا۔ چیمپیئن شپ 2 دسمبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو 13ویں ساوتھ ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائےگا۔ 13 ویں ساوتھ ایشین گیمز مارچ 2019 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ کراٹے کی کھلاڑی نرگس نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: