Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر شاہ نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی:پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ دبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں نیوزی لینڈ کے8کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں8وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ۔ ان سے پہلے سابق کپتان عمران خان 2مرتبہ اور فاسٹ بولر سکندر بخت بھی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں8وکٹیں لے چکے ہیں۔ یاسر شاہ نے یہ ریکارڈ کفایتی بولنگ پر بنا کر دونوں کھلاڑیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لیگ اسپنر نے 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 58 رنز دیکراور اسی سال ہند کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 60 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔سکندر بخت نے 1979 میں ہند کے خلاف 79 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاسر شاہ اب تک 31 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ان کی بہترین کارکردگی میں 2 ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں، 15 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں میلبورن ٹیسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں تاہم اس کے لئے انہوں نے 86 رنز دیئے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: