Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ہمارے لئے بھی تبدیلی لائے ،سدھو

نئی دہلی ...سابق ہندوستانی کرکٹرنو جوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار سنگھ بارڈر کھول کر 12 کروڑ نانک پیرو کاروں کے لئے تبدیلی لائے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ اب مانگنے کے لئے کچھ رہ ہی نہیں گیا ۔ اب صرف شکرادا کرنا ہے۔ کرتار پور بارڈر کھلنے سے ا یسا لگا ہے جےسے سب کچھ مل گیا ہو۔12 کروڑ لوگوں کی جھولی کو بھر دیا گیا ۔ یہ فاصلہ مٹانے اور پل بنانے کا راستہ ہے۔ محبت لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ محبت کا پےغام ہر جگہ پھیلا نا ہو گا ۔ کرتار پور بارڈر کھلنے کی شروعات اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکومت نے اجازت دی تو افتتاحی تقریب میں ضرور آوں گا۔

شیئر: