Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالکا ، ہاوڑہ ایکسپریس میں آتشزدگی،5افراد زخمی

نئی دہلی۔۔۔۔  دہلی جانے والی کالکا ہاوڑہ ایکسپریس میں  امرتسرکے دھیر پور گاؤں کے قریب آگ لگ گئی جس میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3خواتین اور 2مرد مسافر شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اورٹرین کو مسافروں سے خالی کرائی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین جیسے ہی دھیر پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی اس کی ایس ایل آر بوگی میں آگ لگ گئی ۔آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کرنال سے پنجاب اور پنجاب سے دہلی جانے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -پارلیمانی کمیٹی کے سامنے آر بی آئی گورنر کی پیشی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: