Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی صحت پر ڈاکٹرز کا اظہار تشویش

اسلام آباد: نیب کے ہاتھوں گرفتار ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے سینے میں گلٹیوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد ان کے ایک گردے کے متاثر ہونے کا بھی پتا چلا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے بڑی آنت کی اندرونی دیوار کے بڑھنے اور اس کے پھیلاﺅ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کھلی اور ہوادار، گرد سے پاک اور ایسی جگہ پر رکھا جائے جہاں سورج کی روشنی ہو۔ قبل ازیں میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبی رپورٹس کا جائزہ لیا اور جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔طبی بورڈ کے مطابق پر ہجوم اور زیادہ افراد کی موجودگی والی جگہ پر کینسر سروائیور کو رکھنا محفوظ نہیں۔ دیگر بیمار قیدیوں سے ایسے مرض میں مبتلا رہنے والے شخص کا قریب رہنا طبی لحاظ سے خطرناک ہوتا ہے ۔ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کینسر، گردوں سمیت دیگر طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طبی صورتحال کے پیش نظر مریض کا تفصیلی تجزیہ ناگزیر ہے ۔
 
 

شیئر: