Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں ایڈز کے ہزاروں مریضوں کا انکشاف

کراچی: سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایوان میں گزشتہ روز محکمہ صحت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈز پر قابو پانے کےلئے یو سی کی سطح پر کام جاری ہے تاہم بلڈ اسکریننگ نہ ہونے کے باعث اس مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر صحت نے بتایاکہ گزشتہ6ماہ میں 889 افرادایڈزکا شکار ہوئے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سیکس ورکرز کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں بھی ایڈزکا مرض موجودہ ہے۔ سندھ میں ایڈز کے 6800سے زائد رجسٹرڈ مریض ہیں۔ سندھ میں ایڈزکا شکارافرادکی تعداد36ہزارسے زائد ہوسکتی ہے۔ سماجی پابندیوں کے باعث ایڈز پرہرفورم پربات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایچ آئی وی اسکریننگ کےلئے کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: