Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند لوگوں کی خاطر عوام کا نقصان نہیں کرسکتے،سدھو

لاہور...سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ چند لوگوں کی خاطر دونوں ملکوں کے عوام کا نقصان نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اور ہندکے عوام آپس میں محبت چاہتے ہیں مکمل طور پر پرامید ہوں کہ دونوں ملکوںکے عوام کا مستقبل روشن ہے۔ لاہور پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاک، ہند سے چلنے والی امن، بھائی چارے اور محبت کی ٹرین آگے تک جائے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت سے دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو زخم دونوں پنجاب نے برداشت کیا ، کرتارپور کوریڈور اس زخم پر مرہم لگائے گا۔ کرتارپور کریڈور امن کا رستہ ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو ملانے اور دشمنیوں کو مٹانے کے لئے پل کا کردار ادا کرے۔ سدھو نے کہا کہ مذہب کو کبھی سیاست کی عینک سے نہیں دیکھا۔ یہ کوریڈور امن کا راستہ بچھائے گا اور امن دشمنوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ 

شیئر: