Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے 25مسافروں کو یرغمال بنالیا

کابل ... افغانستان میں طالبان نے2بسیں روک کر 25 مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ضلعی پہولیس کے سربراہ غفور خان نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع زاری میں طالبان کے ایک گروپ نے2 بسوں کو روکا اور ان میں گھس کر مردوں کو انکی خواتین سے علیحدہ کیا جسکے بعد 25 مردوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ۔ تاہم طالبان نے فوری طور پر مسافروں کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
 

شیئر: