روس یوکرینی سیلرز کو رہا کرے ،نیٹو
برسلز... نیٹونے یوکرین کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی مذمت کر دی ۔سیکرٹری جنرل نیٹو نے روس حکومت پر زور دیا کہ وہ زیرحراست یوکرینی سیلرز کو فوری رہا کرے۔ یوکرینی بحری جہازوں کے ساتھ روس نے جو کیا وہ مناسب نہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ بحری جہازوں کو قبضے میں لینے سے خطے کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔واضح ر ہے کہ گذشتہ روز روسی فوج نے ایک کاروائی کرکے سمندری حدود سے یوکرین کے 3بحری جہاز قبضے میں لینے اور عملے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔