افغانستان میں دھماکہ، 3امریکی فوجی ہلاک
کابل.... افغانستان میں غیر ملکی افواج نے کہا ہے کہ غزنی شہر کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 3 ز خمی ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں ایک امریکی ٹھیکیدار زخمی بھی ہوا ۔ زخمیوں کو علاج کےلئے دھماکے کی جگہ سے نکال لیا گیا ۔ ہلاک ہونے والوں کے نام ان کے خاندانوں کو اطلاع دینے سے پہلے ظاہر نہیں کیا گیا ۔دریں اثناءایک اور بیان میں کہا گیا کہ 24 نومبر کو امریکی فوجی کی غلطی سے ایک افغان فوجی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا ۔یہ و اقعہ صوبے نمروز میں القاعدہ کےخلاف ایک آپریشن کے دوران ہوا تھا ۔ فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کے مطابق تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے امریکی پر ارادتاً فائرنگ نہیں کی گئی بلکہ فائرنگ حادثاتی طورپر ہوئی تھی ۔