Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر ’کنگ کر لے گا‘ بول کر غلطی کر دی تو میں معذرت چاہتا ہوں، حسن علی

بابر اعظم کے لیے ابھی تک پی ایس ایل 10 کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کراچی کنگز کے وائس کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے اس مقام پر ہیں جہاں انہیں کسی چیز کا دکھ نہیں۔ 
منگل کے روز کراچی میں پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کی جہاں ان سے بابر اعظم کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ 
حسن علی سے پوچھا گیا کہ وہ ایک میچ میں بھی پرفارم نہیں کر سکا لیکن ’کنگ کر لے گا‘ کا ٹیگ آپ کی جان نہیں چھوڑتا، کیا آپ کو دکھ ہوتا ہے؟
حسن علی نے جواب میں کہا کہ میں نے مشکل وقت دیکھیں ہیں اور اب میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں مجھے کوئی چیز دکھ نہیں دیتی۔ 
بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ’ہم لوگوں نے ہی اسے کنگ بنایا ہے اور ہم لوگ ہی اس کے پیچھے ہیں۔ میرے یہ کہنے سے کہ کنگ نہیں کرے گا اگر بابر رنز کر لے گا تو میں کہہ دیتا ہوں کہ کنگ نہیں کرے گا۔‘
’ماضی میں بہت کچھ ہو چکا ہے میں آپ کو بتا سکتا ہوں کس نے کس کو کیا کچھ بولا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے کنگ کر لے گا بول کر بہت بڑی غلطی کر دی ہے تو میں سب سے معذرت چاہتا ہوں۔‘
’میری رائے یہی ہے کہ بابر اعظم بہترین ہے، بہترین تھا اور وہ اس مشکل وقت سے نکل آئے گا۔ ہم لوگ چیزوں کے زیادہ ہی پیچھے لگ جاتے ہیں تھوڑا خیال کرنا چاہیے۔‘
واضح رہے پاکستان کے بیٹر بابر اعظم گزشتہ کچھ عرصے سے بیٹنگ میں اپنی فارم سے باہر دکھائی دے رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد پی ایس ایل میں بھی وہ اپنے پہلے دو میچز میں پرفارم کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

شیئر: