زچگی کی مریضہ کی آنتیں کاٹ دی گئیں
مدینہ منورہ ... یہاں محکمہ صحت نے ایک مریضہ کی آنت کاٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے ڈاکٹروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔نجی اسپتال میں مقامی خاتون کو زچگی کیلئے داخل کیا گیاتھا جہاں آپریشن کے ذریعے ولادت کے دوران ڈاکٹروں نے اس کی آنتیں کاٹ ڈالیں۔ مقامی شہری نے محکمہ صحت سے رجوع کرکے ڈاکٹروں کے خلاف شکایت درج کرادی۔ محکمہ صحت نے واقعہ میں ملوث تمام افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے بیرون مملکت سفر پر پابندی لگادی ہے۔