مختصر دورے کے بعد ولی عہد تیونس سے روانہ
تیونس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان مختصر دورے کے بعد تیونس سے روانہ ہوگئے۔ دورہ عرب ممالک کے ضمن میں تیونس ان کا چوتھا اسٹیشن تھا۔ اس سے قبل وہ امارات، بحرین اور مصر گئے تھے۔ تیونس کے صدر ، وزیر اعظم اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کے بعد ولی عہد اپنے پانچویں اسٹیشن کی طرف روانہ ہوگئے۔