ساحل سمندر کے سیاحتی مقامات بند کیوں؟
جدہ ... سعودی کوسٹ گارڈز نے جدہ میں سمندر کے ساحل پر تیراکی اور سیاحت کے مقامات بند کردیئے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ہونے والی چہ میگوئیوں کا جواب دیتے ہوئے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ سمندری آلودگی کی صفائی کی غرض سے سیاحتی اور تیراکی کے مقامات بند کئے گئے ہیں۔ یہ کام مکمل ہوتے ہی دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔