جدہ...ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جزیرہ نما عرب میں بارش کی 2نئی لہریں آنے والی ہیں۔ پہلی لہر جمعرات 29نومبر کو شروع ہوگی۔ 2دسمبر اتوار تک جاری رہیگی۔ جمعہ اور ہفتہ کو اس میں شدت پیدا ہوگی۔ طریف، حائل اور رفحا بارش کی اس لہر کی زد میں ہونگے۔ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے ، تبوک، اسکے ساحل، مدینہ منورہ ، خیبر العلاء، بدر العیص میں بھی بارش ہوگی۔ مکہ مکرمہ ، جدہ اور رابغ تک بھی بارش کا دائرہ پھیل سکتا ہے۔ زیادہ تر مقامات پر موسلادھار اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی۔بارش کی دوسری لہر اس کے چند روز بعد شروع ہوگی۔ آئندہ بدھ سے اسکا آغاز ہوگا اور جمعہ کو نقطہ عروج کو پہنچ جائیگی۔