Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کو لوٹنے والا پکڑا گیا

طائف ... طائف سیکیورٹی گشتی دستے نے ایک سعودی شہری کو پستول کے بل پر لوٹنے اور پولیس پر ہتھیار تاننے والے سعودی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ گاڑی سے سفر کررہا تھا۔اسے ایک نوجوان نے روکا ، پستول دکھا کر اسے لوٹ لیا۔ وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی شہری نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور نشے میں معلوم ہوتا تھا۔ گشتی فورس نے حلیے کی بنیاد پر اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا۔ اسکی عمر 26برس ہے۔ پوچھ گچھ کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائیگا۔
 

شیئر: