Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: تپتی صحرا میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن

عمان:عمان کے ریگستان میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن کاانعقاد کیاگیا۔ چھٹی سالانہ عمان ڈیزرٹ میراتھن میں شرکاءکو تپتی دھوپ میں ریگستانی ٹریک پر دوڑناتھا جبکہ ان کے کا ندھو ں پر پانی کے بیگز بھی مو جو دتھے۔6مرحلوں پر مشتمل 165کلو میٹر طویل اس ریس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 120سے زائد پروفیشنل ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔مراکش سے تعلق رکھنے والے راشد المورابیتی نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی مراکش ہی کی عزیزہ رجی سرفہرست رہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: